متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سماج سے پہلے فکر میں انقلاب لانا ہوتا ہے۔
ایم کیو ایم ڈیجیٹل میڈیا کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارا مقابلہ جھوٹ سے ہے، جس کا ہمیں سچ سے مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سچائی منزل بھی اور منزل تک پہنچنے کا راستہ بھی ہے، سماجی انقلاب لانے سے پہلے فکری انقلاب لانا ہوتا ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم کا سب سے بڑا مقابلہ اُس کے خلاف بنائے گئے جھوٹے تاثر سے ہے، ہمیں اس جھوٹ کا مقابلہ سچ کی طاقت سے کرنا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ دنیا تک سچائی پہنچانے کےلیے آپ پر بہت بڑی ذمے داری ہے، معلومات کی آلودگی ہمارے سامنے ہے، اس کے سامنے ہمیں سچائی سے دنیا کو روشناس کرانا ہے۔
ایم کیو ایم کنوینر نے کہا کہ ہم سب کا عزم ہے یہاں پر کوئی بھی خاندانی سیاست یا عہدے کا غلط استعمال نہیں کرے گا۔
Comments are closed.