موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تغیر پر شعور اجاگر کرنے والی پاکستانی سماجی کارکن عائشہ صدیقہ کو عالمی اعزاز مل گیا۔
ٹائم میگزین نے عائشہ صدیقہ کو "وومن آف دی ائیر” قرار دے دیا۔
عائشہ نے اقوام متحدہ سمیت مختلف عالمی فورمز پر کلائمٹ چینج سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے آواز اٹھائی۔
جھنگ سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ عائشہ صدیقہ کے دادا اور دادی کینسر کے مرض کا شکار ہوکر انتقال کرگئے تھے۔
عائشہ نے دریائے چناب میں آلودگی کے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو ان کی موت کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔
Comments are closed.