وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بجٹ 24-2023ء میں حکومت کے مختص کردہ اخراجات کی تفصیل بھی بتادیں۔
بجٹ تقریر کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ سماجی شعبے کی ترقی کےلیے 244 ارب، تعلیم بشمول اعلیٰ تعلیم کےلیے 82 ارب، صحت کے شعبے کے لیے26 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے لیے 34 ارب، پیداواری شعبوں کے لیے 50 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ نئے بجٹ میں خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کےلیے 57 ارب، آزاد کشمیر کےلیے ساڑھے 32 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کےلیے بجٹ میں 28 ارب 50 کروڑ، بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کی بہتری کےلیے 107 ارب روپے مہیا کیے گئے ہیں۔
Comments are closed.