پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ اور ماضی کی حکومتوں کی ترجیح خواندگی نہیں رہی۔
بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یومِ خواندگی پر جاری اپنے پیغام میں یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم سب کا حق ہے، 2 کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا عالمی یومِ خواندگی کے موقع پر کہنا تھا کہ شرح خواندگی بڑھانے کیلئے ٹرانس جینڈرز کی تعلیم پر توجہ دی گئی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملتان میں پہلا ٹرانس جینڈر اسکول قائم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے 5 سال میں 1330 اسکول اپ گریڈ کیئے، اس کے برعکس تحریکِ انصاف کی حکومت نے 3 سال میں 1533 اسکول اپ گریڈ کیئے ہیں۔
Comments are closed.