ایران میں سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے نوجوان ہادی مطر کو ہزار مربع میٹر زرعی زمین انعام دینے کا اعلان کر دیا گیا، ایرانی فاؤنڈیشن کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ نوجوان ہادی مطر کے حراست میں ہونے کی وجہ سے ان کے اہل خانہ میں کوئی بھی اس انعام کو وصول کرسکتا ہے۔
ایران میں امام خمینی کے فتویٰ پر عمل درآمد کروانے والی فاؤنڈیشن نے سلمان رشدی پر حملہ کرکے اس کی ایک آنکھ اور ایک بازو کو ناکارہ کرنے والے 24 سالہ نوجوان کو ایک ہزار مربع زرعی زمین بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ برس اگست میں نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ایک تقریب میں سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کیا تھا جس میں اس کی ایک آنکھ ضائع اور ایک بازو ناکارہ ہوگیا تھا۔
امریکی نژاد نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا تھا، مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔
Comments are closed.