کراچی کے علاقے انچولی میں مسجد خیر العمل فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری سلمان حیدر کے قتل کیس کی تحقیقات میں پولیس نے مبینہ حملہ آوروں کی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان نے پاسبان عزاء کے رہنما سلمان حیدر کو نشانہ بنایا۔
سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل چلانے والے ملزم نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا اور ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔
تحقیقاتی حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے آنے اور فرار کے راستوں کی مزید فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا مقام کیمروں کے کوریج ایریا میں نہیں، دیگر فوٹیجز جمع کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان حیدر کو ہفتے کی شب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
Comments are closed.