جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سلمان بٹ کو کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے سلمان بٹ کو کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ اُنہوں نے کہا کہ سلمان بٹ کو کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ میرا تھا اور میں ہی یہ فیصلہ واپس لے رہا ہوں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ کرکٹ کو سمجھتے ہیں، سلمان بٹ کا اب نام واپس لے لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ ممبرز کی تقرری کر دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کا دباؤ نہیں، سلمان بٹ کو کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ میں نے ہی کیا تھا۔ اب سلمان کو ہٹانے کا فیصلہ بھی میں ہی کر رہا ہوں۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی، سلمان بٹ کا نام واپس لینے کا فیصلہ صرف میرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ذمہ داری سمجھ کر چیف سلیکٹر کا عہدہ لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.