بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سلطان محمود آزاد کشمیر کے نئے صدر نامزد

تحریک انصاف نے بیرسٹر سلطان محمود کو آزاد جموں و کشمیر کا نیا صدر نامزد کردیا۔ سلطان محمود آج صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

شیڈول کے مطابق 16 اگست تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے جبکہ آزاد جموں و کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے صدر تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے بدھ کو ان کی رہائشگاہ پر تفصیلی ملاقات کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.