اسرائیل فلسطین کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں روسی مندوب نے امریکی تجاویز مسترد کردیں۔
اپنے خطاب میں روسی مندوب نے کہا کہ فوری اور دیرپا جنگ بندی اولین ترجیح قرار دی جائے اور غزہ کے شمالی علاقے سے مکینوں کو جنوب بیدخل کرنے کا حکم واپس لیا جائے۔
اجلاس میں چینی مندوب کا کہنا تھا کہ غزہ میں بڑے انسانی المیے کو روکنا ہماری ترجیح ہے، سب سے پہلے جامع جنگ بندی ہونی چاہیے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ نے غزہ میں امداد کی رسائی کے لیے جنگ بندی پر غور کی تجویز کے ساتھ کہا تھا کہ ہمیں کسی بھی قوم کے دفاع کے حق کی توثیق کرنی چاہیے۔
اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ نے غزہ کا محاصرہ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ فلسطین، اردن اور مصر کے وزرائے خارجہ نے بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔
Comments are closed.