سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل مسلح گروپوں کے نقصان کو محدود کرنے کے لیے ان کے خلاف سنگین اور سخت اقدامات کرے۔
نیو یارک میں عرب سربراہی اجلاس ٹرائیکا اور وزارتِ خارجہ میں مذاکراتی سیشن کے دوران سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بین الاقوامی امن و سلامتی خطرے میں ڈالنے میں مسلح گروہوں کے بڑھتے کردار سے خبردار کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ان گروہوں کے پاس آسانی سے جدید تکنیکی ذرائع اور ہتھیار آ رہے ہیں، یہ صورتِ حال ریاستی اداروں کو کمزور کر رہی ہے۔
سعودی وزیرِخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا ہے کہ ان گروہوں کا اثر و رسوخ جغرافیائی سرحدوں سے تجاوز کر رہا ہے جو سلامتی و استحکام کے لیے بڑھتا خطرہ ہے۔
انہوں نے سیشن کے دوران یہ بھی کہا کہ سعودی مملکت یمنی فریقوں کے درمیان بات چیت کی منتظر ہے، یہ بات چیت یمن میں سلامتی اور استحکام لانے میں کردار ادا کرے گی۔
واضح رہے کہ عرب اجلاس کا ٹرائیکا الجزائر، سعودی عرب اور بحرین پر مشتمل ہے۔
Comments are closed.