وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل تسلیم شدہ تنازعات کے حل میں مؤثر کردار ادا کرے۔
سلامتی کونسل کے زیرِ اہتمام عالمی پائیدار امن اور سیکیورٹی کے عنوان سے مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قراردادوں پر عمل نہ کرنے والے ملک سلامتی کونسل کے مستقل رکن کیسے بن سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں توسیع بالا دستی کے بجائے برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی۔
Comments are closed.