یورپی یونین، بیلجیئم اور لگسمبرگ کیلئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے لگسمبرگ کے گرینڈ ڈیوک ہینری سے ملاقات کی اور انہیں اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔
یہ ملاقات لگسمبرگ کے شاہی محل میں ہوئی جہاں پہنچنے پر سفیر پاکستان کا خیرمقدم کیا گیا۔
اس موقع پر گرینڈ ڈیوک نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سے اظہار ہمدردی کیا۔
سفیر پاکستان نے اظہار یکجہتی و ہمدردی پرگرینڈ ڈیوک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود بہترین تعلقات میں مزید اضافے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
اس ملاقات میں سفیر پاکستان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔
Comments are closed.