بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

سفید چاند کی تعریف کریں یا زمین کے حسین رنگوں کی

ناسا کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن نے30 ستمبر 2022 کو لی گئی چاند کی ایک تصویر حال ہی میں جاری کی ہے۔

ناسا کا کہنا ہے کہ ISS نے اس تصویر کو اس وقت لیا جب چاند طلوع آفتاب کے وقت جنوبی افریقہ کے بحر اوقیانوس کے جنوب مغرب میں 267 میلز اوپر ایک مدار میں چکر لگا رہا تھا۔

اس تصویر میں ’ویکسنگ کریسنٹ مون‘ کے ساتھ رنگوں کا ایک شاندار امتزاج بھی دکھائی دے رہا ہے جو فضا کی کئی تہوں کو نمایا کر رہا ہے۔

ناسا نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس منظر میں جہاں چاند کو دیکھ کر دم بخود رہ جاتے ہیں وہیں زمین کے کنارے پر موجود دلکش رنگوں کی تہہ سے نظر ہٹانا مشکل ہے۔

زمین کی سیاہ سطح سے اوپر نارنجی رنگ کی ٹراپوسفیئر کی تہہ جسے ہم مسکن کہتے ہیں، جس ہوا میں ہم سانس لیتے ہیں اور آسمان میں قیام کرتے بادل اور ان سب سے اوپر اسٹراٹوسفیئر کی سفید تہہ جسے عام زبان میں اوزون کہتے ہیں، آخر میں نیلے رنگ کی میسوسفیئر کی تہہ جو ہلکے ہلکے خلا کی تاریکی میں دھندلا رہی ہے ، یہ ایسا حسین نظارہ پیش کر رہا ہے کہ دیکھنے والے پر سحِرطاری کردے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.