سرکہ ہر گھر میں پایا جاتا ہے اور اس کے استعمال سے صحت پر بے شمار طبی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں جنہیں نظر انداز کرنا بے و قوفی ہوگی، سرکے کی افادیت سے متعلق سائنس سمیت اسلامی تعلیمات بھی ہیں ۔
سرکے کی کئی اقسام موجود ہیں جن کی اپنی اپنی الگ افادیت ہے، سرکے کی تمام اقسام میں سفید سرکہ سب سے عام استعمال کیے جانے والا سرکہ ہے جس کا استعمال ایشیا کی مختلف غذاؤں میں کیا جاتا ہے جبکہ اس کا استعمال چائنیز کھانو ں اور سلاد پر ڈال کر سب سے زیادہ کیا جاتا ہے۔
سرکہ ناصرف کھانے بلکہ اس سے دیگر فوائد حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، قربانی کے گوشت اور مچھلی کے گوشت سے بسانت ختم کرنے کے لیے بھی سستے داموں مارکیٹ میں دستیاب ہر گھر میں پائے جانے والے سفید سر کے سے دھویا جاتا ہے، سرکے سے گھر کے دیگر امور یعنی کے صفائی کا کام بھی لیا جاتا ہے، اسے چکنائی صاف کرنے، پھپھوندی ہٹانے، قالین کو صاف کرنے اور گہرے داغوں کو دھونے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
طبی و غذائی ماہرین کے مطابق سرکہ پیٹ کی بیماریاں دور کرنے اور معدے اور آنتوں کی صحت کے لیے بھی نہایت مفید مائع ہے، اسی لیے اسے اسلامی تعلیمات میں بہترین سالن قرار دیا گیا ہے۔
سرکہ 100 بیماریوں کی جڑ قبض کی شکایت بھی دور کرتا ہے۔
سرکے کو گرم کر کے اس سے کُلّی کرنے کے نتیجے میں دانتوں کا درد ختم اور مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں۔
سرکے کا استعمال مجموعی صحت کے لیے بھی مفید ہے، اس کے باقادگی کے استعمال سے پیٹ کی چربی ختم ہوتی ہے، روزانہ رات سونے سے قبل اگر نیم گرم پانی میں سرکہ ڈال کر پی لیا جائے تو اس کے نتیجے میں پیٹ کی چربی بغیر ورزش کے ہی گھلنے لگتی ہے۔
پیٹ کی چربی اور وزن میں کمی کے لیے ایک سے ڈیڑھ لیٹر پانی میں سرکے کا ایک بڑا چمچ ڈال کر پیا جا سکتا ہے۔
سرکے کا استعمال خون میں منفی کولیسٹرول اور شوگر کی زیادتی کو بھی متوازن بناتا ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق سرکہ کینسر کے لیے انسانی مدافعتی نظام میں مزاحمتی خلیات کی افزائش کرتا ہے، تحقیق کے مطابق سرکہ کینسر کے سیلز کو ختم بھی کرتا ہے۔
سرکہ دل کی جملہ بیماریوں کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق گوشت خور افراد کے لیے سرکے کا استعمال نہایت ضروری ہے، یہ گوشت کھانے کے نتیجے میں خون میں بڑھنے والے کولیسٹرول کے اخراج کا سبب بنتا ہے۔
Comments are closed.