سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شامل کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سندھ حکومت کا حصہ بنے گی تو اس سے معاہدے پر عمل درآمد میں آسانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شامل ہونے کی پیش کش نہ پیپلز پارٹی نے کی نہ انھوں نے مطالبہ کیا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس بات کا امکان صفر فی صد ہے کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کا معاملہ طے نہیں پائے گا، ایم کیو ایم سے تحریری معاہدہ ایک آدھ دن میں ہو جائے گا۔
سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ ڈومیسائل اور کوٹا سسٹم پر عمل درآمد سے متعلق ایم کیو ایم کے مطالبات صوبے کی بہتری کے لیے ہیں۔
Comments are closed.