بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعید غنی کی اپنی بیٹی’بینظیر‘ کیساتھ تصویر وائرل

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی کی اپنی چھوٹی بیٹی بینظیر غنی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سعید غنی نے اپنی چھوٹی بیٹی بینظیر غنی کی سالگرہ کے موقع پر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بیٹی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں سعید غنی بیٹی کے ساتھ اپنے گھر کی چھت پر بیٹھے ہیں۔

سعید غنی اور اُن کی بیٹی کی تصویر باپ اور بیٹی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کررہی ہے۔

صوبائی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’بابا کی جان کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

سعید غنی اور اُن کی بیٹی کی تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی شادی کو 20 سال مکمل ہونے اُن کی بیٹی نے سوشل میڈیا پر اپنے والدین کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر صارفین بھی سعید غنی کی بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.