وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان کو توبہ کرنے اور عوام سے معافی مانگنے کا مشورہ دے دیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی نے کہا کہ او ائی سی کے اجلاس کے باعث سیاسی تصادم نہیں چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 24 مارچ کے بعد عمران خان کے خلاف ایک خوشخبری آئے گی، تحریک انصاف کے تمام اتحادی ان کے خلاف جائیں گے۔
وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ ان کے پاس اپنے ووٹ مکمل نہیں ہوں گے، یہ حکومت اور عمران خان اپنا اعتماد کھو چکا ہے، یہ لوگ ملک میں فسادات اور انتشار چاہتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور دیگر عدالتوں نے بہت اچھے فیصلے دیے ہیں، نیب اور ایسے اداروں کو جو استعمال ہوئے ہیں، اُن کا احتساب ہونا چاہیے۔
سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ توبہ کرے اور لوگوں سے معافی مانگے۔
Comments are closed.