وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ضمیر اختر نقوی لائبریری کا افتتاح کردیا۔
سعید غنی نے کراچی میں علامہ ضمیر اختر نقوی لائبریری کے قیام کو خوش آئند اقدام قرار دیا۔
انہوں نے لائبریری کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سوشل میڈیا پر لوگوں کے کمنٹس اور خودکشی کا ذکر بھی کیا۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کبھی بھی سوشل میڈیا پر اپنے متعلق کمنٹس پڑھتا ہی نہیں ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں کے اپنے متعلق کمنٹس پڑھنے لگ جاؤں تو مجھے خود کشی کرنی پڑ جائے گی۔
وزیر تعلیم سندھ نے مزید کہا کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ لائبریریاں قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر بھی لائبریری کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکولوں میں بھی لائبریریاں بنائی جارہی ہیں، حکومت اس معاملے پر کام کررہی ہے۔
Comments are closed.