پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر محنت و افرادی قوت اور اطلاعات سندھ سعید غنی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سعید غنی نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے استعفی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو بھجوایا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید غنی بحیثیت صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ لینا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعید غنی کے استعفے پر فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے.
Comments are closed.