پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی بھی تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے وقت حکومتی بینچز پر موجود علی محمد خان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔
انہوں نے علی محمد خان کو سراہتے ہوئے ٹوئٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے علی محمد خان کی تعریف تو بنتی ہے۔
سعید غنی کے مطابق کم از کم وہ اسمبلی میں بیٹھے رہے اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے گواہ ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ’GameOverIK ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد علی محمد خان نے اپنا مؤقف خطاب کے دوران پیش کیا۔
جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ علی محمد خان نے جب اپنا خطاب شروع کیا تو قائد اعظم محمد علی جناح کے ایک قول کا حوالہ دیا اور کہا کہ مجھے فخر ہے، خوشی ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں، جس نے حکومت قربان کردی لیکن غلامی قبول نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ آج آپ کے چہروں پر خوشی ہے، اللّٰہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ آج میری پارلیمانی امور کے وزیر کی ڈیوٹی تمام ہوئی۔
واضح رہے کہ عمران خان تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نکالے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے، وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف رات گئے تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔
Comments are closed.