جمعہ 16؍رمضان المبارک 1444ھ 7؍اپریل 2023ء

سعید انور لیجنڈ ہیں، اُن کی طرح بننے کی کوشش ہے، صائم ایوب

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ سعید انور لیجنڈ ہیں، اُن کی طرح بننے کی کوشش ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں صائم ایوب نے کہا کہ سعید انور کی وڈیوز دیکھی ہیں، لیفٹ ہینڈ بیٹرز کی ہی ویڈیوز دیکھتا ہوں۔

کاؤنٹی چیمپئن شپ کےلیے یارک شائر نے پاکستانی بیٹر سعود شکیل کو سائن کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ سعید انور کا ایک نام ہے، وہ پاکستانی کرکٹ کے لیجنڈ ہیں، اُن کی طرح بننے کی کوشش کرتا ہوں۔

نوجوان بیٹر نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم میں جو بھی رول ملے گا میں اس کے لیے تیار ہوں، گراؤنڈ میں اترتا ہوں تو اعتماد ہوتا ہے کہ میں اچھا کھیلوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی کپتانی میں پی ایس ایل میں بہت انجوائے کیا، کپتان بہت اعتماد دیتے ہیں جس سےحوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

صائم ایوب نے یہ بھی کہا کہ اب تک بابر اعظم کا ساتھ اچھا رہا ہے، اُمید ہے آگے بھی اچھا رہے گا، ہر فاسٹ بولر کو نیٹ پر کھیل کر انجوائے کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ اتنا اچھا کروں کہ مجھے سب فالو کریں۔

ایک سوال کے جواب میں بیٹر نے کہا کہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا، پاکستان کی جانب سے کھیلنے کی خواہش پوری ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.