
نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل اور سرفراز احمد کی بیٹنگ سے متعلق عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے سعود شکیل کو پہلی ٹیسٹ سنچری پر مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ آپ نے سمجھداری اور خوبصورتی کے ساتھ بیٹنگ کی۔
شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں سرفراز احمد اور امام الحق کی بیٹنگ کی بھی تعریف کی۔
عبوری چیف سلیکٹر نے اپنے پیغام میں کراچی ٹیسٹ میچ کے نتیجہ سے متعلق بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔
شاہد آفریدی نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے بولرز کنڈیشنز کا فائدہ اٹھائیں گے اور ہمارے بیٹرز کو ہدف کا تعاقب کرنے کا موقع دیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن پانچویں وکٹ پر سعود شکیل اور سرفراز احمد نے شاندار اور مضبوط پارٹنرشپ قائم کی تھی۔
گزشتہ روز سرفراز احمد نے اپنی لگاتار تیسری نصف سنچری اسکور کی تھی جبکہ اس کے کچھ ہی دیر بعد سعود شکیل نے سنچری اسکور کی تھی۔
سعود شکیل اور سرفرازاحمد نے 150 رنز کی پارٹنرشپ قائم کر کے ٹیم کا اسکور 332 تک پہنچایا تھاجس کے بعد سرفراز احمد 78 رنز پر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے تھے۔
Comments are closed.