ہفتہ13؍ربیع الاوّل 1445ھ30؍ستمبر 2023ء

سعودی یوٹیوبر 8 ماہ کی بیٹی سمیت کار حادثے میں جاں بحق

سعودی عرب میں یوٹیوبر ابراہیم السھیمی اور ان کی 8 ماہ کی بیٹی کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حادثہ 2 گاڑیوں کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا جس کے باعث جانی نقصان ہوا۔

عرب میڈیا کے مطابق ابراہیم السھیمی کی 2 برس قبل شادی ہوئی تھی اور ان کی صرف ایک بیٹی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حادثے کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.