ہفتہ 13؍ذیقعد 1444ھ3؍جون 2023ء

سعودی کھجوروں کے 6 بڑے خریدار کون؟ چین سب سے آگے

سعودی عرب 111 ممالک کو کھجوریں برآمد کررہا ہے جبکہ اُس کا سب سے بڑا خریدار چین ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 566 ملین ریال سے زائد مالیت کی کھجوریں برآمد کی ہیں۔

کھجور قدیم ترین غذاؤں میں سے ایک غذا ہے، کھجور کو سُپر فوڈ کا درجہ دیا جاتا ہے جس کے استعمال سے صحت پر اَن گنت فوائد حاصل ہوتے ہیں، کھجور چھوٹے، بڑے، بزرگ سب ہی افراد کے لیے یکساں موزوں غذا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 2 اعشاریہ 5 فیصد زائد کھجوریں برآمد کیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب سے کھجوریں خریدنے والے ممالک میں چین پہلے، آسٹریا دوسرے، بیلجیئم تیسرے، ترکیہ چوتھے، روس پانچویں اور کینیڈا چھٹے نمبر پر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.