سعودی عرب کے ولی عہد و نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ محمد بن سلمان پانچویں بچے کے باپ بنے ہیں، اس سے قبل ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے نومولود کا نام شاہی خاندان کے بانی شاہ عبدالعزیز کے نام پر رکھا ہے۔
ولی عہد کے بھائی نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ اللہ اس نئے مہمان کو والدین کیلئے باعث رحمت بنائے۔
سعودی ولی عہد کے ہاں ننھے مہمان کے آنے کی خبر آتے ہی دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات بھیجے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments are closed.