اتوار 4؍رمضان المبارک 1444ھ26؍مارچ 2023ء

سعودی ولی عہد کی مسجد نبوی میں روضئہ رسولﷺ پر حاضری

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجدِ نبوی میں روضئہ رسولﷺ پرحاضری دی اور نوافل ادا کیے۔

اس موقع پر مدینہ ریجن کے گورنر فیصل بن سلمان، عبدالعزیز بن ترکی الفیصل اور خالدبن سلمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے مہمانوں کی خدمت ہمارا فرض ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس ملک میں ہر ایک کی کوششوں سے زائرین کی تعداد سال بہ سال دگنی ہوتی ہے اور اس کا تحفہ ملک کے تمام لوگوں کو ملے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.