سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں 5 علاقائی کمپنیوں کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق پڑوسی ملکوں اردن، بحرین، عراق، سلطنت عمان اور سوڈان میں یہ کمپنیاں سرمایہ کاری کریں گی۔
واضح رہے کہ اگست میں سعودی عرب نے مصری سرمایہ کاری کمپنی کا اعلان کیا تھا۔
ریاض میں جاری فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو کے تحت یہ کمپنیاں ان ممالک میں مختلف شعبوں میں مجموعی طور پر 90 ارب سعودی ریال کی سرمایہ کاری کریں گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.