اتوار 7؍ربیع الاول 1445ھ24؍ستمبر 2023ء

سعودی ولی عہد کا پورٹریٹ بنانیوالے پاکستانی مصور کو عمرے کے ٹکٹ کا تحفہ

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویر بنانے والے پاکستانی مصور عمر جرال کو عمرے کا ٹکٹ تحفے میں دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق 33 سالہ عمر جرال دماغی فالج (سی پی) میں مبتلا ہیں اور وہ دوسروں سے بات چیت کے لیے کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق عمر جرال نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دنیا بھر کے مسلم رہنماؤں کی تصویریں بنائی ہیں۔

لاہور میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی عمر جرال سے ملاقات سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں ہوئی۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی مصور نے متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد اور ترک صدر رجب طیب اردون کی تصاویر بھی بنائی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.