سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے روس میں ناکام بغاوت کی کوشش سے پیدا ہونے والی کشیدگی ختم ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
صدر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطے میں شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ روس میں کشیدگی میں کمی پر مطمئن ہیں، سعودی عرب کو روس میں کشیدگی کم ہونے سے اطمینان ہوا ہے۔
روس میں نجی فوجی ملیشیا ویگنر گروپ نے ہفتے کو بغاوت کی کوشش کی تھی، جس کے بعد بیلاروس کی مصالحتی کوششوں سے ویگنر سربراہ نے پیش قدمی کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔
Comments are closed.