جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

سعودی ولی عہد نے خود گاڑی چلا کر ترک صدر کو رہائش گاہ چھوڑا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں خود گاڑی چلا کر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ان کی رہائش گاہ چھوڑا۔

عرب میڈیا کے مطابق جدہ میں السلام پیلس میں ہونے والی ملاقات کے بعد سعودی ولی عہد نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو ان کی رہائش گاہ تک پہنچایا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں رہنما کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان توانائی، دفاع اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں کئی دو طرفہ معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے ہیں۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان مئی میں دوبارہ منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے غیرملکی سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق رجب طیب اردوان نے سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد دونوں کو ترکی کی 2 الیکٹرک کاریں بطور تحفہ دی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ترک صدر سعودی عرب سے قطر اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.