سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ستمبر میں دورۂ پاکستان کا امکان ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کے مختصر دورے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد پہلے مرحلے میں پاکستان اور دوسرے میں بھارت روانہ ہوں گے۔
سعودی ولی عہد کا 10 ستمبر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے اور ممکنہ دورۂ پاکستان 4 سے 6 گھنٹوں کا ہو گا۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ محمد بن سلمان جی 20 سربراہ اجلاس کے بعد بھارت پہنچیں گے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کریں گے اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع نے کہا کہ ملاقاتوں میں پاک سعودی عرب تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دفاعی تعلقات اور مشترکہ مسلح دفاعی مشقوں پر بات ہو گی۔
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Comments are closed.