بدھ 15؍ شعبان المعظم 1444ھ 8؍ مارچ 2023ء

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے یمن کے صدر راشد العلیمی کی ملاقات

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے یمن کے صدر راشد العلیمی نے ریاض کے الیمامہ محل میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب کی طرف سے یمنی حکومت اور عوام کی حمایت کے متعلق بات چیت کی۔

اس موقع پر سعودی عرب نے اقوام متحدہ قوانین کے مطابق سلامتی، استحکام اور ترقی یقینی بنانے کیلئے یمن میں جامع سیاسی حل کی حمایت کا اعادہ کیا۔

کشتی کو ایسے راستے پر روکا گیا جو ایران سے غیر قانونی مال یمن میں حوثی باغیوں کو فراہم کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل ہی سعودی عرب نے یمن کے مرکزی بینک میں ایک ارب ڈالر جمع کروائے تھے۔

یمنی صدر نے ایک روز پہلے ریاض میں امریکی سفیر اسٹیفن فیگن سے بھی ملاقات کی تھی تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کے شعبوں میں پیشرفت پر بات کی جاسکے۔

انہوں نے مبینہ طور ایران کی طرف سے اسلحہ اسمگل کرکے حوثی باغیوں کو پہنچانے کے خلاف امریکی بحریہ کی کارروائیوں کو سراہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.