اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق فرانس اور سعودی عرب کے تعلقات میں مزید بہتری کے حوالے سے مختلف نکات پر بات چیت ہوئی ہے۔

اسلام مخالف مہم کے دفاع پر شدید تنقید کی زد میں رہنے والے فرانس کے صدر نے اب ایک عربی زبان میں ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کا جائزہ لیا۔

سعودی میڈیا نے کہا کہ سعودی ولی عہد نے خطے کے استحکام کے لیے خطرہ بننے والی سرگرمیاں مسترد کرنے پر فرانس کے کردار کو سراہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.