جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

سعودی وزیر دفاع سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات

سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے برطانیہ کے وزیر دفاع نے ریاض میں ملاقات کی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں اسٹریٹجک تعلقات، دفاع اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع کی ملاقات میں علاقائی اور عالمی مسائل کے حل کی کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

جمہوریہ تیونس کے صدر قیس سعید کی صدارت میں تیونس میں عرب وزرائے داخلہ کا اجلاس ہوا۔

اس حوالے سے سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور برطانیہ کے وزرائے دفاع نے فضائی استعداد سے متعلق پروگرام پر دستخط بھی کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.