سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل کی جانب سے امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران سعودی عرب اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو سمیت دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران گفتگو میں خطے کی صورتحال اور افغانستان میں ہونے والی تبدیلیوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.