
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان منگل کو سرکاری دورے پر دمشق پہنچ گئے۔
شام کے صدر بشارالاسد نے سعودی شہزادے کا شام پہنچنے پر استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شامی صدر سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق شام میں 2011 کی خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے سعودی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورۂ شام ہے۔
سعودی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ شام کی عرب لیگ میں واپسی کے لیے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔
دوسری جانب شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کی شام کے صدر بشارالاسد سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، سعودی عرب اور شام نے گذشتہ ماہ تعلقات بحالی پر اتفاق کیا تھا، شام میں 2011 کی خانہ جنگی کے بعد سے سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کے شام سے تعلقات منقطع تھے۔
Comments are closed.