جمعہ 23؍رمضان المبارک 1444ھ14؍اپریل 2023ء

سعودی وزیر خارجہ سے سینئر امریکی عہدیداروں کی ملاقات

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جدہ میں بائیڈن انتظامیہ کے دو سینئر عہدیداروں نے ملاقات کی۔ 

ریاض سے سعودی وزارت خارجہ کے مطابق یمن میں جاری بحران کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

بتایا جاتا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے رابطہ کار نے ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کو مزید بڑھانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.