
سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان کی بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے ملاقات ہوئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جدہ میں ہونے والی ملاقات میں غزہ پٹی اور گرد و نواح میں ہونے والی تبدیلیوں پر بات چیت ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق اس ملاقات میں جنگ بند کرانے اور امداد پہنچانے کے لیے محفوظ راہداریوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
سعودی وزیرِ خارجہ نے بنگلادیشی وزیراعظم کو خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے اور سعودی قیادت نے بنگلادیش کے لیے ترقی و خوشحالی سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیرِ توانائی سے اقوامِ متحدہ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل کی ملاقات ہوئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں موسمی تبدیلی سے نمنٹے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
Comments are closed.