جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سعودی فوج کے کمانڈر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے رائل سعودی بری فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللّٰہ المطیر نے پیر کو جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت دفاع اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل رائل سعودی بری فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللّٰہ المطیر نے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.