سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ نے مہمند ڈیم پراجیکٹ کے لیے پاکستان کو 240 ملین ڈالر قرضہ دے دیا۔
اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق مہمند ڈیم منصوبہ خوراک اور پانی کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے ہے، منصوبہ خیبرپختونخوا میں سماجی و اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے بھی ہے۔
اس حوالے سے اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ مہمند ڈیم منصوبہ صاف توانائی اور پانی کی رسائی بڑھانے میں ایس ڈی جیز کی حمایت کرتا ہے، قابل تجدید توانائی سے چلنے والا مہمند ڈیم منصوبہ800 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔
اقتصادی امور کے سیکرٹری نے مسلسل ترقیاتی تعاون پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہمند ڈیم پراجیکٹ میں سعودی عرب کی شراکت اہم ہے۔
Comments are closed.