سعودی فضائیہ نے ایک اور حوثی ڈرون مار گرایا۔ یہ ڈرون شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرون بھیجا تھا۔ جسے سعودی فضائیہ نے فضا میں ناکارہ بنا دیا۔
اتحادی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا سعودی کی تنصیبات اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کر رہی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.