سعودی ملٹری انڈسٹریز جنرل اتھارٹی کے گورنر احمد الاوہالی کا کہنا ہے کہ 2030 تک سعودی عرب کے جی ڈی پی میں ملٹری انڈسٹریز کا حصہ 95 ارب ریال ہوجائے گا۔
ریاض میں ایک فورم سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں 2030 تک ایک لاکھ ملازمتیں دینے کے خواہاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 40 ہزار ملازمتیں براہ راست نوجوان مرد و خواتین کو ملیں گی۔
سعودی عرب نے پچھلے دو برسوں میں اپنی افواج پر 5.1 ارب ریال کے اخراجات کیے ہیں۔
دریں اثنا سعودی عرب کے نائب وزیر برائے انڈسٹری اور معدنی وسائل اسامہ الزمیل کا کہنا تھا کہ سال 2021 اور 2022 میں ملٹری انڈسٹری کی ریسرچ اور ڈیولپمنٹ پر 3.3 ارب ریال کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
Comments are closed.