بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب 2027 تک تیل کی پیداواری صلاحیت میں 10 لاکھ بیرل کا اضافہ کرے گا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب 2027 تک یومیہ بنیادوں پر تیل کی پیداواری صلاحیت 13 ملین بیرل تک کرے گا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب کی موجودہ پیداواری صلاحیت 12 ملین بیرل یومیہ ہے جس میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

جدہ کانفرنس برائے امن و ترقی سے محمد بن سلمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف توانائی، فوسل فیول ٹیکنالوجیز میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق سیاحتی اور تجارتی ویزوں میں دس سال کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر حقیقی اخراج کی پالیسیاں افراط زر میں اضافے کا باعث بنیں گی، غیر حقیقی پالیسیوں سے توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کو سہارا دینے کے لیے مزید مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے پائیدار ذرائع کے لیے حقیقت پسندانہ، ذمہ دارانہ نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.