جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سعودی عرب کی مریخ کی سیر کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

سعودی عرب نے مریخ کی سیر کو جانے کے خواہش مند افراد کو خوش خبری سنا دی۔

سعودی عرب نے 5 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری سے طائف میں مریخ کی تھیم پر مشتمل ایک چھوٹا شہر، گلاب کی صنعت اور 5 لگژری سیاحتی ریزورٹس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے سعودی کاروباری اداروں نے طائف انویسٹمنٹ فورم کے دوران چینی اور کوریائی فرمز کے ساتھ 2.9 بلین ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

ان معاہدوں میں 1.3 بلین ڈالرز کی لاگت سے مریخ کی تھیم پر مشتمل شہر کے پہلے مرحلے کا قیام شامل ہے جسے مارس وار (Mars War) کا نام دیا گیا ہے۔

ممکنہ طور پر پروجیکٹ کی تکمیل تک اس کی لاگت 5.3 بلین ڈالرز تک پہنچ جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.