بدھ 23؍ربیع الثانی 1445ھ8؍نومبر 2023ء

سعودی عرب کی فلسطینیوں کی مدد کرنے کی ایک اور کوشش

سعودی عرب کی خصوصی امدادی ٹیم فلسطینیوں تک امدادی سامان پہنچانے کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی ٹیم امدادی سامان پہنچانے کے طریقہ کار کا تعین کرے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ٹیم نے مصر میں سعودی سفیر اسامہ نوگالی سے ملاقات کی جس میں غزہ کے متاثرہ افراد تک رفح کراسنگ کے ذریعے امدادی سامان، کھانے کی اشیاء اور طبی سامان پہنچانے کے عمل کو تیز کرنے کے طریقۂ کار پر بات چیت کی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر سعودی عرب میں حال ہی میں غزہ میں فلسطینیوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے مہم بھی شروع کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.