سعودی کابینہ نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اسرائیلی اقدامات کی مذمت کی گئی۔
سعودی کابینہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ امن انیشیٹیو کے تحت امن عمل کو دوبارہ شروع کیا جائے۔
سعودی کابینہ نے کہا کہ 1967 کی سرحدوں میں آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے، آزاد فلسطینی ریاست کا دارلحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔
Comments are closed.