بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب کی غزہ پر اسرائیلی بمباری کی مذمت

سعودی عرب نے غزہ کے جبالیہ مہاجر کیمپ پر اسرائیل کی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی عرب کا کہنا ہےکہ عالمی برادری کشیدگی ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ غزہ کےجبالیہ (Jabalia ) مہاجر کیمپ پر دوسرے روز بھی اسرائیل کا فضائی حملہ جاری رہا، حملے میں 6 فلسطینی بچوں سمیت 24 افراد شہید اور 204 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اسلامی جہاد کی سینئر قیادت کو ختم کر نے کا دعویٰ کرتے ہوئے غزہ پر ایک ہفتے تک فضائی حملے جاری رکھنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.