ہفتہ 11؍شعبان المعظم 1444ھ4؍مارچ 2023ء

سعودی عرب کی اسرائیل کے فلسطینی گاؤں کو مٹانے کے بیانات کی شدید مذمت

سعودی عرب نے قابض اسرائیلی عہدیدار کی فلسطینی گاؤں حوارہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ان نسل پرستانہ، غیر ذمے دارانہ بیانات کو مکمل مسترد کرتا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں سعودی عرب نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشیدگی کے خاتمے، اسرائیلی جارحیت اور قبضہ روکنے میں کردار ادا کرے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کشیدگی کم کرائے اور فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر خزانہ نے فلسطینی گاؤں حوارہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.