سعودی عرب نے اسرائیل کے وزیر خزانہ کے فلسطینی عوام کے بارے میں دیے گئے متنازع بیان کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ریاست فلسطین اور اس کے برادر عوام کے خلاف اسرائیلی قابض حکومت کے ایک اہلکار کے جارحانہ اور نسل پرستانہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیر کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد بھی کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خطے میں تشدد کا باعث بننے والے بیانات، نفرت انگیز تقاریر اور تشدد کو ہوا دینے والے اقدامات ناقابل قبول اور ناقابل معافی ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سعودی عرب ایسے تمام اقدامات اور بیانات کو مسترد کرتا ہے جو امن مذاکرات اور بین الاقوامی امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنیں۔
Comments are closed.