اتوار 14؍ربیع الاول 1445ھ یکم؍اکتوبر 2023ء

سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر

سعودی عرب کے لیے قومی ایئر لائن پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہو گیا۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق کراچی سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 859 کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، پرواز کو صبح ساڑھے 8 بجے روانہ ہونا تھا۔

طیارہ نہ ہونے کی وجہ سے پرواز روانہ نہیں ہوسکی، جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پرواز پی کے 859 کی شام 4 بج کر 45 منٹ پر روانگی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جدہ سے کراچی آنے والی پرواز  پی کے 742 تقریباً 5 گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا شکار ہے۔

اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز پی کے301 کی آمد میں 3 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی ہے۔

بوئنگ 777 طیارے کی مرمت کیلئے پی آئی اے کے انجینیئرز پاکستان سے جدہ پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروازوں میں تاخیر کے باعث مسافروں نے احتجاج کیا، اس دوران مسافروں کی ایئر پورٹ پر عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

پی آئی اے کے 5 بوئنگ 777 طیارے گراؤنڈ ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہے، پی آئی اے کے طیارے پی کے 301 کو صبح 11 بج کر 55 منٹ پر کراچی پہنچنا تھا۔

پی آئی اے کے طیارے پی کے 742 کو ساڑھے 11 بجے جدہ سے کراچی پہنچنا تھا، جس کی 3 بج کر 45 منٹ پر آمد متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.